#6523

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 2862

اربعین ختم نبوت ( سلسلہ اربعینات حدیث نبوی 46)

  • صفحات: 57
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2280 (PKR)
(پیر 01 نومبر 2021ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا مختلف ابواب سے یا مختلف اسانید سے چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں جن میں چالیں احادیث جمع کرنے والے کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک﷫ وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔  ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور حافظ حامد محمود الخضری حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر اربعین مرتب کیں ہیں ہر موضوع سے متعلق 40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ جمع کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے ۔ادارہ انصار السنہ ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘ کے تقریباً 63 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے کتاب وسنت سائٹ نے اس سلسلہ اربعینات نبوی کو پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس سلسلۂ اربعینا ت نبوی کے مرتبین وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقریظ

5

رسول اللہ ﷺ خاتم النبیین ہیں

14

سیدنا علی ؓ کی رسول اللہ ﷺ سے نسبت

15

بنی اسرائیل میں انبیاء کرام علیہم  السلام حکومت کرتے تھآ

16

رسول اللہ ﷺ خاتم النبیین ہیں

16

نبی کریم ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہیں

17

رسول  اللہ ﷺ پر انبیاء کرام کی تکمیل

18

رسول اللہ ﷺ کا مقام

18

رسول اللہ ﷺ کا مقام و مرتبہ  مت بڑھاؤ

19

رسول اللہ ﷺ کا قیصر روم ہرقل کی طرف خط

20

انبیاء کرام علیہم السلام کو سخت آزمائش کا آنا

21

حبشہ کے بادشاہ نجاشی کی گواہی

21

رسول اللہ ﷺ سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی دعا اور عیسٰی علیہ السلام کی بشارت

22

رسول اللہ ﷺ کی تورات میں صفات

23

رسول اللہ ﷺ نے سیدنا سلیمان علیہ السلام کو بھائی قرار دیا

25

رسول اللہ ﷺ کی نبوت کا جناب روقہ بن نوفل نے بھی اقرار کیا

26

انبیاء علیہم السلام اکرام الناس ہیں

27

روز قیامت  رسول اللہ ﷺ گواہی دیں گے

27

رسالت کی وحی جبریل علیہ السلام لے کے آتے ہیں

29

حضرت رسول اللہ ﷺ کی مہر نبوت کا بیان

32

علی الاعلان آپ سچے نبی ہیں

33

انبیاء علیہم السلام سے دلائل معجزات طلب کرنا

34

سیدنا عیسیٰ علیہ السلام بھی اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں

35

محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے سچے رسول اور مدعی نبوت سب جھوٹے

36

رسول اللہ ﷺ کے دیگر اسماء مبارکہ اور اسم خاتم النببین

37

فہرست آیات قرآنیہ

51

فہرست احادیث نبویہ

52

مراجع و مصادر

55

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 51767
  • اس ہفتے کے قارئین 85595
  • اس ماہ کے قارئین 1702322
  • کل قارئین111023760
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست